Sunday, November 28, 2021  | 22 Rabiulakhir, 1443

یوروکپ فٹبال؛پرتگال سیمی فائنل میں پہنچ گیا

SAMAA | - Posted: Jul 1, 2016 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 1, 2016 | Last Updated: 5 years ago

مارسیل:يوروکپ فٹبال کا پہلا کوارٹرفائنل پرتگال نے جيت کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ پولینڈ سے ہونے والے اعصاب شکن میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ پرہوا ۔ فرانس کے شہرمارسیل میں کھیلے گئے یورو کپ فٹبال کے پہلے کوارٹر فائنل میں پولینڈ اور پرتگال کے درمیان ٹکر کا مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ اعصاب شکن...

مارسیل:يوروکپ فٹبال کا پہلا کوارٹرفائنل پرتگال نے جيت کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ پولینڈ سے ہونے والے اعصاب شکن میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ پرہوا ۔

فرانس کے شہرمارسیل میں کھیلے گئے یورو کپ فٹبال کے پہلے کوارٹر فائنل میں پولینڈ اور پرتگال کے درمیان ٹکر کا مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ اعصاب شکن میچ کے دوسرے ہی منٹ میں پولینڈ کے کپتان روبرٹ لیوندوسکی نے گول کر کے اپنی ٹیم کیلئے برتری حاصل کر لی۔

میچ کے تینتسویں منٹ میں پرتگال کے ریناٹوسانشیز نے گول کر کے پولینڈ کی برتری ختم کر دی جس کے بعد مقررہ وقت ختم ہونے تک میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ اضافی وقت میں بھی دونوں ٹیموں میں سے کوئی بھی گول نہ کرسکی۔

port2

میچ نتیجہ خیز بنانے کیلئے پینلٹی ککس میں پرتگال بازی لے گیا۔ پرتگال نے پولینڈ کو 3 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دیکر یورو کپ فٹبال کے سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی۔ پرتگال کاکوئی نشانہ خطا نہ ہوا جبکہ پولینڈ نے دو پنالٹیز ضائع کیں۔

پانچویں بار یورو کپ فٹبال کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پرتگال کی ٹیم کرسٹیانو رونالڈو کی قیادت مین 6 جولائی کو سیمی فائنل میں ویلز یا بیلجیئم کا سامنا کرے گی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پانچ بار سیمی فائنل میں پہنچنے کے باوجودپرتگال کی ٹیم کبھی یورپین چیمپئن نہیں بن سکی۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube