Sunday, November 28, 2021  | 22 Rabiulakhir, 1443

آسٹریاسے میچ،اسٹارفٹبالر کرسٹیانو نے پنالٹی کک ضائع کردی

SAMAA | - Posted: Jun 19, 2016 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 19, 2016 | Last Updated: 5 years ago

پیرس : یورو کپ فٹبال کے اہم میچ میں پرتگال اور آسٹریا کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا، اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے پنالٹی کک ضائع کر دی۔ یورو کپ میں گروپ ایف کا اہم میچ پیرس میں ہوا، جہاں پُرتگال کا مقابلہ آسٹریا سے ہوا، پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے برتری...

پیرس : یورو کپ فٹبال کے اہم میچ میں پرتگال اور آسٹریا کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا، اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے پنالٹی کک ضائع کر دی۔

یورو کپ میں گروپ ایف کا اہم میچ پیرس میں ہوا، جہاں پُرتگال کا مقابلہ آسٹریا سے ہوا، پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے برتری لے جانے کی سرتوڑ کوشش کی، لیکن پہلا ہاف بغیر گول کے برابر رہا۔

دوسرے ہاف میں بھی گول پوسٹ پر حملے جاری رہے، 78ویں منٹ میں پُرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے پینالٹی کک ضائع کردی۔ 7 منٹ بعد رونالڈو نے شاندار ہیڈر سے گول کیا، لیکن آف سائیڈ ہونے کی وجہ سے محنت ضائع گئی۔

میچ برابر ہونے کے بعد فیورٹ پُرتگال کی ٹیم گروپ ایف میں تیسرے نمبر پر آگئی، آج رومانیہ کا البانیہ اور میزبان فرانس کا مقابلہ سوئٹزرلینڈ سے ہوگا۔ سماء
WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube