Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

یورو کپ، پرتگال اور آئیس لینڈ کا میچ1-1سے برابر

SAMAA | - Posted: Jun 15, 2016 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 15, 2016 | Last Updated: 5 years ago

پیرس : یورو کپ کے گروپ ایف میں ہونے والے میچ میں پرتگال اور آئیس لینڈ کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا، اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کوئی گول نہ کرسکے۔ یورو کپ چیمپئن شپ میں گزشتہ رات ہونے والے گروپ ایف کے میچ میں سابق عالمی چیمپئن پرتگال اور کم تجربہ کار...

پیرس : یورو کپ کے گروپ ایف میں ہونے والے میچ میں پرتگال اور آئیس لینڈ کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا، اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کوئی گول نہ کرسکے۔

یورو کپ چیمپئن شپ میں گزشتہ رات ہونے والے گروپ ایف کے میچ میں سابق عالمی چیمپئن پرتگال اور کم تجربہ کار آئیس لینڈ سے ٹکرائی۔

میچ کا آغاز برق رفتاری سے ہوا، دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر حملے کیے مگر خاطر خواہ کامیابی نہ سمیٹ سکیں، تاہم کچھ دیر بعد پرتگال کی جانب سےنانی نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلا ڈالی، یہ برتری پہلے ہاف میں برقرار رہی۔

دوسرے ہاف میں آئیس لینڈ کا موڈ جارحانہ دکھائی دیا اور اس نے لگاتار مخالف گول پر حملے کیے اور صرف پانچ منٹ بعد جرناسن نے گول کرکے میچ برابر کردیا۔ میچ میں اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو قابل دید کارکردگی نہ دکھا سکے اور اپنے چاہنے والوں کو مایوس کیا اور کوئی گول اسکور نہ کرسکے۔

یورو کپ میں آج روس کا مقابلہ سلواکیہ سے اور رومانیہ کا سوئٹزرلینڈ سے جوڑ پڑے گا۔ سماء
WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube