Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

یوروفٹبال،افتتاحی میچ میں فرانس کی رومانیہ کوشکست

SAMAA | - Posted: Jun 11, 2016 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 11, 2016 | Last Updated: 5 years ago

پیرس : يورپ ميں فٹبال کا سکندر بننے کی جنگ کا آغاز ہو گیا ہے،جہاں افتتاحي ميچ ميں ميزبان فرانس نے  رومانیہ کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔ فٹبال یورو کپ کا پہلا میچ فرانس کے شہر سینٹ ڈینس میں ہوا، جہاں میزبان ٹیم کا ٹکراؤ...

پیرس : يورپ ميں فٹبال کا سکندر بننے کی جنگ کا آغاز ہو گیا ہے،جہاں افتتاحي ميچ ميں ميزبان فرانس نے  رومانیہ کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔

فٹبال یورو کپ کا پہلا میچ فرانس کے شہر سینٹ ڈینس میں ہوا، جہاں میزبان ٹیم کا ٹکراؤ رومانیہ سے ہوا۔ میچ کا آغاز ہی جارحانہ انداز سے ہوا۔ دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر بڑھ بڑھ کر حملے کیے، لیکن پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گیند گول پوسٹ میں نہ پہنچا سکی۔

دوسرے ہاف کے 57ویں منٹ میں فرانس کے ''جیراؤڈ'' نے گول داغ کر اپنی ٹیم کو برتری دلادی۔ صرف 8 منٹ بعد رومانیہ کے ''اسٹینکو نے پنالٹی پر حساب برابر کر دیا۔

کھیل کے آخری لمحات کے 89ویں منٹ میں فرانس کے ''پائیٹ'' نے فیصلہ کُن گول کر کے میزبان ٹیم کو فاتح بنا دیا۔ یورو کپ کا دوسرا میچ آج شام البانیہ اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ سماء
WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube