کراچی کی تیزترین لڑکی

May 5, 2016

کراچی: بجلی جیسی رفتار، ٹریک پر سب کو پیچھے چھوڑ دینے کا عزم ،کراچی کی تیز ترین دوڑنے والی کھلاڑی شفق آفرین کھیل میں بہت کچھ حاصل کرنا چاہتی ہیں۔

صنف نازک کی قابلیت صرف چولہا جلانے اور گھر سنبھالنے کی حد تک محدود نہیں۔ کراچی کی تیزترین لڑکی شفق آفرین نےبلاشبہ یہ ثابت کردیاہے۔بجلی جیسی رفتار کی حامل شفق آفرین کہتی ہیں کہ خواب گھر بیٹھے پورے نہیں ہوتے۔

ریسنگ ٹریک پر برق رفتار دوڑنےوالی اس لڑکی نےسندھ کے لیےلاتعداد میڈلزجیتے ہیں اوراب قومی سطح پر اپنا لوہا منوانے کی تیاریاں کررہی ہے۔شفق کی والدہ کو بھی اپنی بیٹی پرنازہے۔

حکام بالا کی ذرا سی توجہ ہو تو شفق جیسی کئی ہونہار لڑکیاں ملک کا نام روشن کرسکتی ہیں۔  سماء