Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

ہاکی؛پاکستانی پلیئر نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

SAMAA | - Posted: Apr 16, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 16, 2016 | Last Updated: 6 years ago

IMG-20160406-WA0009-768x432

ایپوہ: پچیسویں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستانی پلیئر محمدارسلان قادر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے زیادہ گولز کرنے کا اعزاز حاصل کیا، ارسلان 6 گولز کے ساتھ سرفہرست ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملائیشیا میں منعقدہ ایونٹ اختتام پذیر ہوگیا اور آسٹریلوی ٹیم نے چیمپئن بننے کا اعزاز اپنے نام کیا مگر زیادہ گولز میں پاکستانی پلیئر ارسلان قادر نے میدان مار لیا۔

ارسلان قادر نے پانچ فیلڈ گولز کئے اور ایک پنالٹی کارنر پر کیا، ملائیشین ٹیم کے کپتان رحیم رضی 5 گولز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ آسٹریلیا کے کریگ تھامس، جیمی ڈوائر، میٹ گوہڈز اور بلیک گوورز نے چار، چار گولز کئے۔ سماء/اے پی پی

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube