Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

اذلان شاہ ہاکی کپ،پاکستان نےجاپان کوچارایک سےشکست دیدی

SAMAA | - Posted: Apr 15, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 15, 2016 | Last Updated: 6 years ago

 ایپوہ: پچیسویں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے جاپان کو با آسانی 4کے مقابلے میں ایک گول سےزیرکرکے پانچویں پوزیشن حاصل کر لی۔ محمد ارسلان قادر نے 2 جبکہ علی شان اور عباس تصور نے ایک، ایک گول کیا۔ ملائیشیا میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم نے...

 ایپوہ: پچیسویں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے جاپان کو با آسانی 4کے مقابلے میں ایک گول سےزیرکرکے پانچویں پوزیشن حاصل کر لی۔ محمد ارسلان قادر نے 2 جبکہ علی شان اور عباس تصور نے ایک، ایک گول کیا۔

ملائیشیا میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف جاپان کو 1 کے مقابلے میں 4 گول  سے شکست دے کر پانچویں پوزیشن حاصل کرلی، اس کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان کا جاپان کے خلاف ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ بھی برقرار رہا۔

NA1_2702

میچ کے 20 ویں منٹ میں علی شان نے گول کر کے پاکستان کو برتری دلائی، 4 منٹ بعد عباس تصور نے گول کرکے گرین شرٹس کی برتری دوگنی کر دی اور جاپان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا، 48 ویں منٹ میں جاپان نے چوتھے پنالٹی کارنر پر گول کر کے مقابلہ 2-1 کر دیا۔

تاہم گرین شرٹس نے ہمت نہ ہاری اور اسی منٹ میں محمدارسلان قادر نے گول کر کے مقابلہ 3-1 گول کر دیا، میچ ختم ہونے سے تین منٹ قبل ارسلان قادر نے اپنا دوسرا گول کر کے گرین شرٹس کے گول کی تعداد 4 کردی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی ۔  سماء/اے پی پی

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube