Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ، پاک بھارت ٹاکراآج ہوگا

SAMAA | - Posted: Apr 12, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 12, 2016 | Last Updated: 6 years ago

ایپوہ: سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے مابین میچ آج کھیلا جائے گا۔ پاکستان نے اب تک تین میچ کھیل کر ایک میں کامیابی حاصل کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پہلے میچ میں گرین شرٹس نے کینیڈا کو 3-1 سے شکست دی، مگر دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ اور عالمی چیمپئن آسٹریلیا...

ایپوہ: سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے مابین میچ آج کھیلا جائے گا۔ پاکستان نے اب تک تین میچ کھیل کر ایک میں کامیابی حاصل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پہلے میچ میں گرین شرٹس نے کینیڈا کو 3-1 سے شکست دی، مگر دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ اور عالمی چیمپئن آسٹریلیا کے ہاتھوں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس طرح گرین شرٹس تین پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔

مزید پڑھیں؛ اذلان شاہ ہاکی ایونٹ؛پاکستان کوآسٹریلیا نےشکست دیدی

بھارتی ٹیم نے تین میچ کھیل کر دو میں فتح اپنے نام کی، اس طرح وہ چھ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ بھارت نے جاپان اور کینیڈا کے خلاف کامیابی حاصل کی جبکہ آسٹریلیا کے ہاتھوں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سماء/اے پی پی

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube