موٹوجی پی کے مقابلے

Samaa Web Desk
April 11, 2016

ہیوسٹن: موٹوجی پی ٹائٹل کی جنگ امریکی ریاست ٹیکساس میں ہوگی ۔

ٹریک اگرسیدھا،سیدھاہوتوگاڑی دوڑانا کوئی فنکاری نہیں، بات تو تب ہے جب تھوڑے تھوڑے فاصلے پرموڑہوں ، وہاں مہارت ،کنٹرول ،رفتار اور توازن کا اصل امتحان ہوتا ہے۔

یہ وہ کسوٹیاں تھیں جن پررائیڈرزکوپورااترنا تھا ۔اگرچہ یہ ٹائٹل کی جنگ نہیں تھی ، پول پوزیشن کا مقابلہ تھا مگرپھر بھی کوئی پیچھے رہنا نہیں چاہتا تھا۔

مرکوئیزکی رفتار کو کوئی نہیں پہنچ سکا، دوسرے نمبر پر انکے ہم وطن  لورنزو رہے، تیسری پوزیشن اٹلی کے روسی کے نام رہی۔ سماء