Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

اذلان شاہ ہاکی کپ؛نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیدی

SAMAA | - Posted: Apr 9, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 9, 2016 | Last Updated: 6 years ago

NA1_7881

ایپوہ: پچیسویں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں دفاعی چیمپیئن نیوزی لینڈ نے ابتدائی دو میچز ڈرا کھیلنے کے بعد پاکستان کو 5-3 گولز سے ہرا کر ایونٹ میں جاندار کم بیک کیا ہے، گرین شرٹس کو ایونٹ میں پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ملائیشیا میں جاری ایونٹ میں ہفتہ کو کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے زبردست مقابلے کے بعد پاکستان کو 3 کے مقابلے میں 5 گولز سے ہرا کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی، اس فتح کے ساتھ ہی بلیک کیپس نے ایونٹ میں جاندار کم بیک کیا ہے، نیوزی لینڈ نے ابتدائی دونوں میچز ڈرا کھیلے تھے۔

NA1_7794

میچ کے 8 ویں منٹ میں محمد ارسلان قادر نے شاندار گول کرکے پاکستان کو بلیک کیپس کے خلاف برتری دلائی لیکن تین منٹ بعد ہی نیوزی لینڈ کے سٹیفن جونز نے گول کرکے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا، 19 ویں منٹ میں نیوزی لینڈ کے کپتان سیمن چائلڈ نے شاندار گول کرکے اپنی ٹیم کو 2-1 کی برتری دلا دی۔

دوسرے کوارٹر میں پاکستانی ٹیم بلیک کیپس پر حاوی نظر آئی اور اس نے یکے بعد دیگرے 6 پنالٹی کارنرز حاصل کئے تاہم صرف ایک گول کرسکی، عرفان نے گول کرکے مقابلہ 2-2 سے برابر کر دیا۔

NA1_7744

تیسرے کوارٹر میں کیوی ٹیم چھائی رہی اور اس نے پنالٹی کارنرز پر 3 گولز کرکے مقابلہ 5-2 کرکے پاکستان کی مشکلات میں اضافہ کر دیا، نک ووڈ نے دو اور کین رسل نے ایک گول کیا۔

آخری کوارٹر کے 52 ویں منٹ میں پاکستان کے محمدارسلان قادر نے پنالٹی کارنر پر گول کر کے مقابلہ 5-3 گولز کر دیا، اس کے بعد گرین شرٹس نے حریف ٹیم کی برتری ختم کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کی تاہم بلیک کیپس کے مضبوط دفاع نے اس کی تمام کوششوں کو ناکام بنا دیا، اس طرح نیوزی لینڈ نے میچ 5-3 گولز سے جیت لیا۔ سماء/اے پی پی

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube