Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ،پاکستان کی کینیڈاکوشکست

SAMAA | - Posted: Apr 6, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 6, 2016 | Last Updated: 6 years ago

  ایپوہ: سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں پاکستان نے کینیڈا کو تین ایک سے شکست دے دی، پاکستان کی جانب سے محمد قدیر نے دو گول داغے۔ سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ آج سے ملائشیا کے شہر ایپوہ میں شروع ہوگیا ہے، ٹورنامنٹ کا پہلا میچ پاکستان اور کینیڈا کےدرمیان ہوا،...

 

ایپوہ: سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں پاکستان نے کینیڈا کو تین ایک سے شکست دے دی، پاکستان کی جانب سے محمد قدیر نے دو گول داغے۔

سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ آج سے ملائشیا کے شہر ایپوہ میں شروع ہوگیا ہے، ٹورنامنٹ کا پہلا میچ پاکستان اور کینیڈا کےدرمیان ہوا، جس میں پاکستان نے کینیڈا کے خلاف تین ایک سے کامیاب حاصل کی، پاکستان کی جانب سے محمد قدیر نے دو، جب محمد توصیق نے ایک گول اسکور کیا۔

میچ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کپتان محمد عرفان نے کی۔ دوسری جانب بھارت کا جاپان اور نیوزی لینڈ کا ملائیشا سے مقابلہ ہوگا، ایونٹ میں ملائیشا سمیت سات ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان ، بھارت، آسٹریلیا، جاپان، نیوزی لینڈ اور کینیڈا، ملائیشا شامل ہیں، پاکستان نے سال 2003میں گولڈ میڈل اور سال 2011 میں سلور میڈل حاصل کیا تھا۔ سماء
WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube