ایشیا کپ؛ بھارت کا بنگلہ دیش کو 167 رنز کا ہدف

By: Samaa Web Desk
February 24, 2016

BanvInd

میرپور: ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں بھارت نے میزبان ٹیم بنگلہ دیش کو 167 رنز کا ہدف دے دیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ میرپور کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ ایشیا کپ کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے روہیت شرما نے تین چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 83 رنز بنائے جبکہ پانڈے نے ایک چھکے اور چار چوکوں کی بدولت 31 رنز بنائے۔

مزید پڑھیں؛ ایشیا کپ: بنگلہ دیش کی بھارت کیخلاف فیلڈنگ

بنگلہ دیش کی جانب سے فاسٹ بالر الامین الحسین نے 37 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ مرتضی، محموداللہ اور شکیب الحسن ایک، ایک وکٹ اپنے نام کرسکے۔

:ٹیموں کا اسکواڈ

بھارتی ٹیم میں مہندرا دھونی (کپتان)، شیکھر دھون، روہت شرما، ویرات کوہلی، سریش رائنا، یوراج سنگھ، رویندرا جڈیجا، روی چندرن ایشون، جسپریت بومراہ، اشیش نہرا، ہاردک پانڈیا۔

بنگلہ دیشی ٹیم میں مشرفی مرتضیٰ (کپتان)، امر القیس، محمد متھون، سومیا سرکار، شبیر رحمان، مشفیق الرحیم، محمود اللہ، شکیب الحسن، الامین حسین، مستفیض الرحمان اور تسکین احمد شامل ہیں۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.