Thursday, October 28, 2021  | 21 Rabiulawal, 1443

دوسرا ون ڈے؛ انگلینڈ کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

SAMAA | - Posted: Nov 13, 2015 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 13, 2015 | Last Updated: 6 years ago

Pak Vs Eng Toss 11-11

ابو ظہبی: دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں  انگلینڈ، پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کررہا ہے۔

ابوظہبی میں کھیلے جارہے دوسرے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے، گرین شرٹس اسکواڈ میں یونس خان کی جگہ افتخار احمد کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ بلال آصف کی جگہ محمد رضوان  ٹیم کا حصہ ہیں، افتخار احمد ون ڈے میں اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں جبکہ تجربہ کار یونس خان نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے کے بعد محدود اوورز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔

شاہینوں نے پہلے ون ڈے میں انگلینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے تھی، جس کے بعد قومی ٹیم کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان اسکواڈ: اظہر علی، بابر اعظم، محمد حفیظ، افتخار احمد، شعیب ملک، سرفراز احمد، محمد رضوان، انور علی، وہاب ریاض، یاسر شاہ اور محمد عرفان۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube