Friday, August 14, 2020  | 23 Zilhaj, 1441
ہوم   > کھیل

میچ کےبعدانگلینڈنےآئی سی سی رینکنگ بھی کینگروزسےچھین لی

SAMAA | - Posted: Aug 9, 2015 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 9, 2015 | Last Updated: 5 years ago
میچ کےبعدانگلینڈنےآئی سی سی رینکنگ بھی کینگروزسےچھین لی

ویب ایڈیٹر:

دبئی : ناٹنگھم ٹیسٹ میں فتح نے انگلش کھلاڑیوں کو فرش سے عرش پر پہنچا دیا، آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں انگلش بلے باز جو روٹ نے آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ سے پہلی پوزیشن چھین لی۔

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق ناٹنگھم ٹیسٹ میں کینگروز بالرز کا جلوس نکالنے والے انگلینڈ کے بلے باز جو روٹ دو درجے ترقی کے بعد پہلے نمبر پر آگئے، پہلی پوزیشن چھن جانے کے بعد اسٹیون اسمتھ تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے اے بی ڈیویلئیرز دوسری پوزیشن پر ہیں، پاکستان کے یونس خان کا ساتوں نمبر ہے، بالنگ میں ناٹنگھم ٹیسٹ کے ہیرو اسٹورٹ براڈ تین درجے چھلانگ لگا کر دوسرے نمبر پر آگئے۔ جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین پہلے نمبر پر ہیں، پاکستان کے یاسر شاہ ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube