Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > کھیل

پاکستان نے نوسال بعدسری لنکاکو ہوم گراؤنڈ پر شکست دیدی

SAMAA | - Posted: Jun 21, 2015 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 21, 2015 | Last Updated: 5 years ago
پاکستان نے نوسال بعدسری لنکاکو ہوم گراؤنڈ  پر  شکست دیدی

اسٹاف رپورٹ :

گال : گال ٹیسٹ کے آخری دن پاکستان نے سری لنکا کو دس وکٹوں سے شکست دے کر پہلا ٹیسٹ میچ جیت لیا، پاکستان نے نو سال بعد سری لنکا کو ان کی اپنی سرزمین پر شکست دی۔

گال ٹیسٹ کا آخری دن دلچسپ مرحلے سے بھرپور رہا، میچ جیتنے کے لئے پاکستان کو نوے رنز کا ہدف ملا ہے دوسری اننگز میں سری لنکن ٹیم دو سو چھ رنز پر آؤٹ ہوگئی، یاسر شاہ کیرئیر بیسٹ بالنگ کراتے ہوئے نو وکٹیں اڑانے میں کامیاب رہے، 90رنز کا ہدف پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا، پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکاکو10وکٹوں سے ہرایا، جس کے بعد پاکستانی ٹیم سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ جیتنے والی ایشیائی ٹیم بن گئی۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے یہ اعزاز 122میچز کے ساتھ انڈیا کے پاس تھا، گال ٹیسٹ میں سری لنکا کی ٹیم دوسری اننگ میں 206رنز پر ڈھیر ہوگئی، سری لنکا کی جانب سے کرونارتنے79رنز بنا کر نمایاں رہے، جب کہ پاکستان کی جانب یاسر شاہ نے 9 وکٹیں حاصل کیں۔ یاسر شاہ نے پہلی اننگز میں2اور دوسری اننگز میں7وکٹیں حاصل کیں۔ جس پر یاسر شاہ کو پلیئرآف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ محمد حفیظ46 اور احمد شہزاد43 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

گال ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد پاکستان کو 3ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی، وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا، اس موقع پر میڈیا سے گفت گو میں سری لنکن کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیم کی کارکردگی سے مایوسی ہوئی، کھیل کا پہلا سیشن بہت اہم تھا، کھیل کا پہلاسیشن بہت اہم تھا۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube