Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

فیض احمد فیض کی 7 بہترین غزلیں / نظمیں

SAMAA | - Posted: Nov 20, 2020 | Last Updated: 1 week ago
SAMAA |
Posted: Nov 20, 2020 | Last Updated: 1 week ago

فائل فوٹو

اپنی اردو شاعری کے ذریعے کروڑ دلوں پر راج کرنے والے فیض احمد فیض کی 36 ویں برسی آج 20 نومبر کو عقیدت اور احترام سے منائی جا رہی ہے۔ فیض احمد فیض نے آمر سے لے کر محبوب کی محبت اور ہجر و فراق کے تمام ادوار کو خوبصورت طریقے سے اپنی لازوال شاعری کے ذریعے بیان کیا۔ بے شک فیض ایک عہد کا نام ہے۔

فیض نہ ہم یوسف نہ کوئی یعقوب جو ہم کو یاد کرے

اپنا کیا کنعاں میں رہے یا مصر میں جا آباد ہوئے

فیض احمد فیض کا نسخہ ہائے وفا کا مجموعہ ہر شاعری پسند شخص کی پسندیدہ کتابوں میں سے ایک ہے۔ ’دست صبا‘،’شام شہریاراں‘، ’نقش فر یادی‘، ’زنداں نامہ‘،’ میرے دل میرے مسافر‘،’ دست تہہ سنگ ‘اور دیگر مجموعات کے خالق اور بیسویں صدی کے ممتاز انقلابی شاعر، صحافی اور مصنف فیض احمد فیض کہ بارے میں اگر یہ کہیں کہ اُردو ادب عہد ساز شاعر فیض احمد فیض پر تاحیات فخر کرتا رہے گا، تو غلط نہ ہوگا۔

ذیل میں فیض احمد فیض کی برسی کے موقع پر چند ایسی ہی مشہور اور شہرہ آفاق غزلیں آپ کی سماعت کیلئے پیش کی گئی ہیں۔

ملکہ ترنم نور جہاں کی آواز میں شہرہ آفاق غزل “مجھ سے پہلی سے محبت میرے محبوب نہ مانگ” نے فیض کی شاعری کے ساتھ انصاف کیا۔

نیرہ نور کی خوبصورت آواز میں دلوں کو چھو جانے والی جو فیض نے سقوط ڈھاکہ کہ موقع پر کہی تھی۔

دہشت تنہائی اقبال بانو کی آواز میں

رات یوں دل میں تیری، کھوئی ہوئی یاد آئی

بہار آئی تو جیسے یک بار۔۔۔ لَوٹ آئے ہیں پھر عدم سے۔۔۔۔ وہ خواب سارے، شباب سارے۔۔۔۔ جو تیرے ہونٹوں پہ مر مٹے تھے۔۔۔ جو مٹ کے ہر بار پھر جیے تھے۔

لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے، ہم دیکھیں گے، یہ غزل بھی اقبال بانو کی آواز میں

نثار میں تیری گلیوں میں اے وطن کہ چلی کہ رسم کہ نہ کوئی سر اٹھا کہ چلے خوبصورت الفاظ کی ادائیگی فیض احمد فیض کی اپنی آواز میں

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube