ہوم   > سوشل میڈیا میں

شادی کے بعد حسن اور سمیعہ کی پہلی انسٹا اسٹوری

4 weeks ago

 

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حسن علی اور ان کی اہلیہ خبروں میں خوب اِن ہیں جس کی وجہ ان کی نئی نویلی شادی ہے۔ 20 اگست کو دبئی کے اٹلانٹس پام ہوٹل میں شادی کے بعد گزشتہ روز چھوٹی سی تقریب ولیمہ ہوئی۔

حسن کے مداح سوشل میڈیا سائٹس پر انہیں باقاعدگی سے فالو کر رہے ہیں اس لیےدونوں کی جانب سے شیئر کی جانے والی ہر تصویرتیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

شادی کے بعد گزشتہ روز حسن اور سمیعہ نے سوشل سائٹ انسٹا گرام پر کم وبیش ایک جیسی تصاویر شیئر کیں۔

ان تصاویر میں حسن اور سمیعہ کا لباس ایک جیسا ہے دونوں نے سفید ٹی شرٹ کے ساتھ بلیک پینٹ کا انتخاب کیا ۔

دلچسپ بات یہ ہے دونوں کی شرٹس پر قومی ٹیم میں حسن کو دیے جانے والا آفیشل نمبر 32 درج ہے۔

نئے نویلے جوڑے نے ایک دوسرے سے محبت کے اظہار کیلئے شرٹس پر ایک دوسرے کو ملکہ اور بادشاہ کا خطاب بھی دے رکھا ہے۔ سمیعہ کی شرٹ پر ’’حسنز کوئین ‘‘ اور حسن کی شرٹ پر ’’سمیعاز کنگ ‘‘ پرنٹ ہے۔

یہ تصاویر پہلے سمیعہ کی جانب سے شیئر کی گئی تھیں جس کے بعد نوشے میاں نے بھی انہیں اپنی انسٹا اسٹوری بنانے میں دیرنہ کی۔

تصاویر تو ایک جیسی ہیں لیکن ایک فرق نمایاں ہے۔ حسن نے سمیعہ کی تصاویر کو ری شیئر کرتے ہوئے ان پر دل کی شکل کے ایمو جیز کا اضافہ کیا ہے۔

حسن علی کی شادی 20 اگست کو دبئی کے مہنگے ترین اٹلانٹس ہوٹل میں ہوئی جس میں پاکستان سے حسن کی فیملی، قریبی دوست اور کرکٹ کے ساتھی شاداب خان شریک ہوئے۔ دونوں کی ملاقات ایک سال قبل دبئی میں ہوئی تھی جو جلد گہری دوستی میں تبدیل ہوئی اورانہوں زندگی ایک ساتھ گزارنے کا فیصلہ کیا۔

دبئی میں حسن علی اور سمیعہ آرزو کی تقریب ولیمہ

ولیمے کی تقریب میں حسن اور سمیعہ نے نیک خواہشات کے اظہار پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ کرکٹرکا کہنا تھا کہ ولیمہ کی ایک تقریب پاکستان میں بھی ہوگی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں