Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > سوشل میڈیا میں

پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر کی بالی ووڈ اداکارہ پریانکا اور سونم کپور پر تنقید

SAMAA | - Posted: Aug 20, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Aug 20, 2019 | Last Updated: 1 year ago

پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور اداکارہ سونم کپور کو بھارتی افواج کی حمایت اور جنگ کو بڑھاوا دینے والے بیانات پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

عائشہ عمر نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ بھارتی اداکارہ سونم کپور اور اداکارہ پریانکا چوپڑا کی بھارتی فوج کے حق میں برملا موقف پر انتہائی مایوس ہوگئیں ہیں۔

پاکستانی اداکارہ نے سوال اٹھایا کہ کیا فنکاروں کو بجائے جنگ کو بڑھاوا دینے کے امن کا سفیر نہیں ہونا چاہئیے؟

عائشہ عمر نے سوال کیا کہ کشمیر کی صورتحال سے آنکھیں پھیر کر بھارتی اداکار اور فنکار حساسیت، انسانیت اور ہمدردی سے کیوں عاری ہوتے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا فنکاروں میں انسانیت کی کوئی قدر نہیں۔

پریانکا محب وطن نہیں قوم پرست ہیں، عائشہ ملک

یاد رہے کہ رواں سال جب فروری کے مہینے میں بھارت اور پاکستان جنگ کے درمیان جنگ کا ماحول عروج پر تھا تو پریانکا چوپڑا، جو کہ اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسیف کی گڈ ول ایمبیسیڈر بھی ہیں’ کشیدگی کے اس ماحول میں انڈین فوج کی حمایت کرتی دکھائی دیں تھیں۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube