ہوم   > سوشل میڈیا میں

حسن علی کا ہونے والی اہلیہ کے ساتھ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل

SAMAA | - Posted: Aug 19, 2019 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 19, 2019 | Last Updated: 5 months ago

نکاح سے ایک دن پہلے پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بالرحسن علی کی اپنی ہونے والی دلہن کے ساتھ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ۔

کرکٹرحسن علی نے اپنی ہونیوالی دُلہن کے ساتھ برج خلیفہ دبئی کے سامنے فوٹو شوٹ کروایا، حسن علی نے اپنے دوستوں کے ہمراہ دبئی کے صحرا میں وکٹ لینے کے اپنے مشہوراسٹائل سے تصاویر بھی بنوائیں۔

کرکٹر شاداب خان بھی حسن علی کے ساتھ موجود تھے، فوٹو شوٹ میں حسن علی نے مہندی رنگ کا کرتا زیب تن کیا جبکہ آفیشل فوٹوگرافر کی جانب تصاویر بھی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی گئیں جو وائرل ہوگئیں۔

حسن علی کا نکاح بھارتی لڑکی سامیعہ آرزو سے کل 20 اگست کو دبئی میں ہوگا، جس میں قریبی عزیزو اقارب شریک ہوں گے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube