ہوم   > Latest

بال بھی کٹوا لیئے، فیشل بھی کروالیا،حسن علی کی شادی کی تیاریاں

4 weeks ago

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے شادی کی تیاریاں شروع کردی۔ پارلر جا کر فیشل کروایا اور بال بھی سیٹ کروائے۔

سوشل میڈیا پر کرکٹر حسن علی کی نکاح کیلئے تیاریوں کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں وہ بالوں کی سیٹنگ کرا رہے ہیں، صرف یہ ہی نہیں خاص موقع کیلئے حسن علی نے فیشل بھی کروایا۔

حسن علی کا نکاح بھارتی لڑکی سامیعہ ٓآرزو سے 20 اگست کو دبئی میں ہوگا، جس میں قریبی عزیزو اقارب شریک ہوں گے۔

تقریب کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ بیسٹ فرینڈ شاداب خان کا بھی تقریب میں شرکت کا امکان ہے۔ فاسٹ بولر پری سیزن کیمپ کے پہلے ہفتے کا حصہ نہیں ہوں گے۔ چھٹیوں کے باعث 19 اور 20 اگست کو شیڈول فٹنس ٹیسٹ میں نہیں دیں سکیں گے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں