ہوم   > Latest

ناقدین کو جواب دینے کیلئے ماہرہ خان تھانیدار بن گئیں

3 months ago

معروف اداکارہ ماہرہ خان نے تھانے دار کے روپ میں ریپ گانا گا کر ناقدین کو پھر بھرپور جواب دے دیا، کہتی ہیں کہ کیا آپ کی فلمیں 100 کروڑ کماتی ہیں؟۔

معروف اداکارہ ماہرہ خان کو لیجنڈ اداکار فردوس جمال نے ایک نجی ٹی وی شو کے دوران تنقید کا نشانہ بنایا تھا، فردوس جمال کا کہنا تھا کہ ماہرہ خان کو اداکاری نہیں آتی، اس معاملے پر کئی روز تک سوشل میڈیا پر طویل بحث و مباحثہ ہوا، ساتھ ہی اسے کچھ حلقوں کی جانب سے ایک الگ رنگ دینے کی بھی کوشش کی گئی۔

ماہرہ خان نے بھی فردوس جمال کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ماں کا کردار ادا کرچکیں اب نانی اور دادی کا کردار بھی ادا کریں گی۔

اب ماہرہ خان کی حال ہی میں ریلیز ہونیوالی فلم ’سپر اسٹار‘ کے سیٹ سے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ پولیس کا لباس زیب تن کئے چہرے پر مونچھیں اور سر پر ٹوپی رکھے نظر آئیں، معروف اداکارہ نے اس دوران ریپ سانگ گاتے ہوئے ناقدین کو جواب دینے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے ویڈیو میں مزاحیہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ میرا نام ہے ماہرہ خان، کہنے سے ہو جاتا ہے سب کا کام تمام، میں ہوں ایک پراوڈ پٹھان، ماہرہ نے تک بندی کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ کچھ اداکاروں نے کہا کہ مجھے اداکاری نہیں آتی، کیا آپ کی بھی فلمیں 100 کروڑ ہیں کماتی؟۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں