Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > سوشل میڈیا میں

سوشل میڈیا پر کشمیر تنازع، پریانکا چوپڑا کے خلاف پاکستانی اداکارہ کا کُھلا خط

SAMAA | - Posted: Aug 14, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Aug 14, 2019 | Last Updated: 1 year ago

پاکستانی اداکارہ آرمینا خان نے یونیسیف سے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا سے امن کی سفیر کا اعزاز واپس لینے کا مطالبہ کيا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر یونیسیف کی ایگزیکیٹو ڈائریکٹر کے نام کھلے خط میں  اداکارہ آرمينا خان نے پریانکا چوپڑا سے متعلق مطالبہ کیا اور کہا کہ ادارے فنکاروں کے سحر میں اتنا نہ گرفتار ہوجائیں کہ انہیں اپنے غیرجانبداری کے اصولوں پر سمجھوتا کرنا پڑے۔

انہوں نے یونیسیف کی ايگزيکٹو ڈائريکٹر سے استفسار کیا کہ کیا یونیسیف جنگ کی حمایت کرنے والی جانبدار شخصیات کو امن کا سفیر رکھنا چاہتا ہے؟۔

پاکستانی مداح کے سوال پر پریانکا چوپڑا کا تضحیک آمیز رویہ

پاکستانی اداکارہ نے کہا کہ پریانکا نے سوشل میڈیا پر کشمیر تنازع پر کشیدگی کو اکسایا، پاکستانی خاتون عائشہ ملک کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اپنایا۔

اُن کا کہنا تھا کہ بھارتی اداکارہ نے یونیسیف کی بنیادی اقدار کو ٹھیس پہنچا کر ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube