کپتان سرفراز احمد قربانی کیلئے تگڑے بیل لے آئے

August 4, 2019

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بھی عید الاضحیٰ کی تیاریاں مکمل کرلیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد دو بھاری بھر کم بیل خرید لائے۔ ٹویٹ میں لکھا تیاریاں مکمل ہیں۔ اسٹیج سیٹ ہے۔ سرفراز نے سب کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ سب کی قربانی قبول فرمائے۔ آمین۔

 

سرفراز کی پوسٹ کی گئی تصاویر اور ویڈیوز دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔