ہوم   > Latest

ویڈیو: مکھی کی امریکی صدر ٹرمپ سے چھیڑ خانی

1 month ago

امریکی ریاست ورجینیا میں تقریب سے خطاب کے دوران ایک مکھی نے گستاخی کر ڈالی، تاہم امریکی صدر اس کی جانب بالکل متوجہ نہ ہوئے اور بغیر کسی پریشانی کے یکسوئی سے اپنی تقریر جاری رکھی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ وہ مکھی ہے، جسے شاید دنیا میں بیٹھنے کیلئے سب سے بہترین جگہ ملی اور وہ کوئی اور نہیں بلکہ دنیا کے طاقت ور ترین ملک کے طاقت ور ترین صدر کی پیشانی ٹھہری۔

امریکی ریاست ورجینیا کے علاقے جیمز ٹاون میں ورجینیا کی 400 ویں قانون سازی کی سالگرہ کے موقع پر امریکی صدر ٹرمپ نے اپنا خطاب شروع ہی کیا تھا کہ عین موقع پر ایک مکھی ان کے بالوں میں جھومر کی طرح لٹکنے لگی، مکھی نے صرف اس پر ہی اکتفا نہ کیا بلکہ پیشانی کو بھی اپنی سیٹ سمجھ کر بیٹھی رہی۔

مکھی کی یہ جرات صدر ٹرمپ کا کچھ نہ بیگاڑ سکی اور امریکی صدر بغیر کسی پریشانی کے مکھی کو توجہ میں لائے بغیر یکسوئی کے ساتھ اپنی تقریر جاری رکھی اور ختم کی۔

 

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو دیکھنے والوں نے ڈونلڈ ٹرمپ سے منسوب کرکے خوب مذاق بھی بنایا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں