Sunday, September 27, 2020  | 8 Safar, 1442
ہوم   > Latest

مریض کی آخری خواہش پوری کرنے والی ایمبولینس

SAMAA | - Posted: Jul 28, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jul 28, 2019 | Last Updated: 1 year ago

اسٹریلیا میں ان دنوں ایک ایسی ایمبولینس کے چرچے ہیں، جس نے مریض کی ٓاخری خواہش پوری کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا میں ایک ایمبولینس نے قریب المرگ مریض خاتون کی اسپتال جاتے ہوئے آخری خواہش پوری کردی۔ خاتون مریضہ اپنی زندگی میں اخری بار ساحل سمندر دیکھنے کی خواہش مند تھیں۔

اس عمل سے متاثر ہوکر کوئنزلینڈ کی حکومت نے ایمبولینس کو یہ اختیار دیدیا ہے کہ وہ قریب المرگ مریضوں کو ان کےبچوں، پالتو جانوروں، آرٹ گیلری یا میوزیم لے جاسکتی ہیں۔

 

ایمبولینس وش کوئنزلینڈ پروگرام میں تربیت یافتہ رضاکار اور ضروری آلات سے لیس ایمبولینس شریک ہوں گی۔ یہ ایمبولینس مریضوں کو آسانی اور آرام کے ساتھ مطلوبہ مقام تک لے جاسکیں گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube