Wednesday, October 21, 2020  | 3 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

پریانکا چوپڑا اور ویرات کوہلی انسٹاگرام پر ایک پوسٹ سے کتنا کماتے ہیں؟

SAMAA | - Posted: Jul 25, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jul 25, 2019 | Last Updated: 1 year ago

پریانکا چوپڑا اور ویرات کوہلی انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر لگانے کے کتنے پیسے لیتے ہیں؟، ہوشربا انکشاف سامنے آگیا۔

ہوپر ایچ کیو ڈاٹ کوم نامی ویب سائٹ نے انسٹا گرام پر تصاویر لگانے کے عوض بھارتی معاوضہ لینے والے ستاروں کی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا 19 ویں اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی 23 ویں نمبر پر رہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بالی ووڈ اداکار پریانکا چوپڑا کا شمار کامیاب اداکاراﺅں میں ہوتا ہے تاہم اب انکشاف ہوا ہے کہ اداکارہ انسٹاگرام پر ایک تشہیری پوسٹ یا تصویر لگانے کے 2 لاکھ 71 ہزار ڈالر (تقریباً 4 کروڑ 36 لاکھ 98 ہزار 750 پاکستانی روپے) وصول کرتی ہیں۔

ہوپر ایچ کیو ڈاٹ کام کی فہرست میں پریانکا چوپڑا 19ویں نمبر پر ہیں، جن کے اکاؤنٹ کو 4 کروڑ 33 لاکھ صارفین فالو کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اس فہرست میں 23ویں پوزیشن پر ہیں جو ایک پوسٹ کے ایک لاکھ 96 ہزار ڈالر (3 کروڑ 16 لاکھ 5 ہزار پاکستانی روپے) کماتے ہیں، کوہلی کو انسٹاگرام پر 3 کروڑ 82 لاکھ افراد فالو کررہے ہیں۔

اس فہرست میں کیلی جینر 12 لاکھ 66 ہزار ڈالر کے ساتھ سرفہرست ہیں، آریانہ گراندے 9 لاکھ 66 ہزار، معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو 9 لاکھ 75 ہزار، کم کردیشیان 9 لاکھ 10 ہزار، سیلینا گومیز 8 لاکھ 86 ہزار، ڈوین جونسن (دی راک) 8 لاکھ 82 ہزار، بیونسے 7 لاکھ 85 ہزار، ٹیلر سوئفٹ 7 لاکھ 48 ہزار، نیمار جونیئر اور معروف کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر ایک پوسٹ کے 7 لاکھ 22 ہزار ڈالر وصول کرتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube