ہوم   > Latest

یاسر حسین نے اقراء عزیز کیساتھ ایک اور نئی ویڈیو شیئر کردی

SAMAA | - Posted: Jul 17, 2019 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 17, 2019 | Last Updated: 11 months ago

پاکستانی شوبز کی نئی جوڑی اقراء عزیز اور یاسر حسین کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ یاسر حسین کے اکاونٹ سے شیئر کی گئی ویڈیو میں اقراء عزیز کی کیپ کی تیاری دکھائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کچھ ہفتے قبل ہونے والے لکس ایوارڈ میں دونوں نے میچنگ کے ملبوسات کا انتخاب...

پاکستانی شوبز کی نئی جوڑی اقراء عزیز اور یاسر حسین کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یاسر حسین کے اکاونٹ سے شیئر کی گئی ویڈیو میں اقراء عزیز کی کیپ کی تیاری دکھائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کچھ ہفتے قبل ہونے والے لکس ایوارڈ میں دونوں نے میچنگ کے ملبوسات کا انتخاب کیا تھا۔

دونوں کیلئے لباس کا انتخاب معروف ڈیزائنر علی ذیشان نے کیا، جو اکثر بالی وڈ اور دیگر شخصیات کے ملبوسات کی ڈیزائننگ کرتے ہیں۔

انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کے ساتھ یاسر نے بتایا ہے کہ کیپ پر بنے نقش و نگار اور مصوری ڈیزائنر نے خود ہاتھوں سے تیار کی ہے۔

اقراء کی کیپ پر ڈیزائنر اور ان کے ساتھیوں نے ہاتھ سے مصوری کی ہے جس میں انہوں نے دل، پرندے اور سیاہ و سفید پھول پتیاں ڈیزائن کیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube