ہوم   > Latest

امبانی خاندان نے بہو کو ڈزنی کی سنو وائٹ بناڈالا

2 months ago

دولت سے کچھ بھی کیا جاسکتا ہے لیکن جو بھی کریں اس کی کوئی منطق یا ٹھوس وجہ ضرور ہونی چاہیئے ورنہ امبانی فیملی کی طرح مذاق کا نشانہ بننا پڑ سکتا ہے۔ بھارتی صنعتکار مکیشن امبانی اپنے ملک کی امیر ترین شخصیت ہیں جو گزشتہ سال بیٹے اور بیٹی کی شادی پر کیے جانے...



دولت سے کچھ بھی کیا جاسکتا ہے لیکن جو بھی کریں اس کی کوئی منطق یا ٹھوس وجہ ضرور ہونی چاہیئے ورنہ امبانی فیملی کی طرح مذاق کا نشانہ بننا پڑ سکتا ہے۔


بھارتی صنعتکار مکیشن امبانی اپنے ملک کی امیر ترین شخصیت ہیں جو گزشتہ سال بیٹے اور بیٹی کی شادی پر کیے جانے والے اخراجات کے باعث خبروں کی زد میں رہے۔ ان پرتعیش شادیوں کے صرف دعوت نامے ہی لاکھوں روپے مالیت کے تھے تو باقی اخراجات کے تو کیا ہی کہنے۔



شادی کارڈ کی قیمت جو ہوش اڑا دے


ان شادیوں میں بھارت کی اعلیٰ شخصیات شریک تھیں اور بالی ووڈ کے بڑے بڑے نام تو مہمانوں کو تھال اٹھائے کھانا کھلاتے بھی نظر آئے تھے۔



مکیش امبانی کے بڑے بیٹے کی مہنگی ترین شادی


امبانی فیملی کا تازہ چرچہ ان کی بہو شلوکا مبانی کی شادی کے بعد سسرال میں منائی جانے والی پہلی سالگرہ کے انوکھے انداز کا ہے ۔ شلوکا مہتا اپنے شوہر آکاش امبانی کی بچپن کی دوست اور بھارت کے ایک کامیاب بزنس مین کی بیٹی ہیں۔


[iframe width="100%" height="360" frameborder="0" scrolling="no" marginheight="0" marginwidth="0" src="https://www.youtube.com/embed/7WrEZVB6nv0"]

امبانی خاندان کو بہو سے محبت زیادہ ہے یا دولت کی بھرمار کے باعث خرچ کرنے کا بہانہ چاہیئے تھا ، یہ تو وہی جانیں لیکن شلوکا کی سالگرہ پر بنائی جانے والی ویڈیو انہیں خبروں میں نمایاں جگہ دینے کے علاوہ مذاق کا نشانہ بھی بنا گئی۔



ایشا امبانی کی شادی میں بالی وڈ اسٹارز کھانا پیش کرنے لگے


قریب 10 منٹ دورانیے کی اس ویڈیو میں ساس سسر، میاں اور دیگر سسرالی رشتے داروں نے شلوکا کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کچھ ایسی خواہشات کا اظہار بھی کرڈالا جس نےسوشل میڈیا صارفین کو ہنسنے کی وجہ فراہم کردی۔


معروف امریکی گلوکارہ آریانا گرانڈے کے گانے ’’سیون رنگز ‘‘ کی نقالی کرتی ہوئی اس ویڈیو میں شلوکا کو ڈزنی کارٹون فلم کا کردار سنو وائٹ دکھاتے ہوئے ان کے بچپن سے لے کر شادی تک کے لمحات شامل کیے گئے ہیں۔


تفریح کا عنصر دراصل سسرالیوں کی خواہشات بنیں کیونکہ میاں سمیت سبھی کو شلوکا کے یہاں ’’کاکا ‘‘کے آنے کی امید ہے تو ساسو ماں کو بہو کے آتے ہی اپنا گھر دنیا جہاں کے کھانوں کا مرکز لگنے لگا۔ فلموں ، کتابوں سمیت پورا خاندان کرکٹ کا بھی دیوانہ ہوا۔


سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو خوب تنقید کا نشانہ بنانے کے علاوہ دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔


بعض صارفین نے ویڈیو میں سنو وائٹ کی ایسی نقالی پرکاپی رائٹس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا تو بہت سوں نے اسے شلوکا پرماں بننے کیلئے دباؤ قرار دیا۔ کئی ایک نے تو پرتعیش شادیوں کا حوالہ دیتے ہوئے لکھاکہ امبانی فیملی نے ساری رقم وہیں خرچ کردی اور اب ڈھنگ کی ویڈیو بنانے کیلئے بھی پیسے نہیں۔


 


 

 

 

 

 

 

Curated by Kokab Mirza.
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں