ہوم   > Latest

سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کرکے لوگوں کو ہراساں کرنیوالا گرفتار

1 month ago

فیصل آباد ميں خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے شہریوں کو ہراساں کرنے والے سوشل میڈیا ڈان کو پولیس نے دھرلیا، ملزم ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتا تھا۔

فیصل آباد میں ایک اور سوشل میڈیا ڈان منظر عام پر آگیا، ملزم کبھی ڈولفن پولیس تو کبھی ايلیٹ فورس کی وردی میں جدید اسلحہ کے ساتھ تصاویر اور وڈیوز بناکر اپ لوڈ کرتا تھا۔

نشاط آباد کا رہائشی عثمان عرف طلحہ خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے شہریوں کو ہراساں بھی کرتا تھا۔ ایک شہری نے الزام لگایا کہ ملزم نے ہراساں کرکے مجھ سے 60 ہزار روپے لئے ہیں، اس نے پولیس وردی پہنی ہوتی ہے۔

پولیس نے ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد عثمان عرف طلحہ ڈان کو سیکیورٹی گارڈ سمیت حراست میں لے لیا، ملزم سے پولیس یونیفارم بھی برآمد ہوا ہے، ویڈیو میں نظر آنے والے اسلحہ سے متعلق بھی تحقیقات کررہے ہیں۔

ملزم کا کہنا ہے کہ دوست سے پولیس وردی لے کر ترانے پر ٹک ٹاک بنائی تھیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
سیالکوٹ: اسکول کی خستہ عمارت، طلبہ کی زندگیاں خطرے میں