Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

کرس گیل کی نئی تصویر کو سوشل میڈیا پر مذاق بنا لیا گیا

SAMAA | - Posted: Jul 14, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jul 14, 2019 | Last Updated: 1 year ago

معروف ویسٹ انڈیز بلے باز کرس گیل کی جانب سے انسٹا گرام پر شیئر کی گئی تصویر کو لوگوں نے مذاق بنا لیا، کسی نے کرس گیل کو بینک اکاونٹ کی خیریت دریافت کرنے تو کسی نے اپنے پیسے چھپانے کا مشورہ دے ڈالا۔

کرس گیل کے ساتھ اس تصویر میں نظر آنے والے کوئی اور نہیں بلکہ بھارت میں کئی بینکوں کو مطلوب نادہندہ شخص وجے مالیا ہیں۔

 

وجے ان دنوں برطانیہ میں خود ساختہ جلا وطنی کی زندگی گزار رہے ہیں، جب کہ ان کی برطانیہ سے بھارت کو حوالگی کیلئے دونوں ممالک کے درمیان مطلوب افراد کے تبادلے سے متعلق قانون سازی پر بھی بات چیت چل رہی ہے۔

 

گیل کی وجے کیساتھ دوستی پرانی ہے، یہ وہ ہی وجے ہیں جو آئی پی ایل ٹیم رائل چینجر بنگلور کے مالک بھی رہے۔ دونوں کے درمیان ملاقات برٹش گراں پری کے ابتدائی سیشن پر ہوئی، جس میں وجے نے بھاری بھر کم سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔

 

بھارتی 61 سالہ وجے کنگ فشر ایئرلائن کے مالک ہیں، جو گزشتہ سال سے قانونی کارروائی کا سامنا کر رہے ہیں۔

 

لوگوں کی جانب سے کرس اور وجے کی تصویر پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ کرس انہیں بھارت پارسل کردیں، تو کسی نے کہا کہ اس کو بھارت حوالے کرنے سے آپ کو ملین ڈالر ملیں گے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

لوگوں کی جانب سے کرس اور وجے کی تصویر پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ کرس انہیں بھارت پارسل کردیں، تو کسی نے کہا کہ اس کو بھارت حوالے کرنے سے آپ کو ملین ڈالر ملیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube