خرم نواز گنڈا پور کی پوسٹ طنزومزاح اور ہنسی کا سامان بن گئی

July 10, 2019

پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نوازگنڈا پور نے ٹوئٹر پرمعروف ویڈیو گیم کا کلپ حقیقی سمجھتے ہوئے اپ لوڈ کیا تو سوشل میڈیا پر ہنسی اورطنزو مذاح کا سلسلہ چل پڑا۔

گزشتہ روز غیر ملکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ خرم نواز گنڈا پور نے ٹوئٹر پر ایک رن وے پر کھڑے ٹینکر ٹرک اور اس کی طرف بڑھتے ہوئے ہوائی جہاز کی ویڈیو اپ لوڈ کی۔

پی اے ٹی رہنما نے کیپشن میں لکھا کہ ایک طیارہ حادثے سے بال بال بچا جو کہ ایک بڑے سانحے کا باعث بن سکتا تھا تاہم پائلٹ کی حاضر دماغی نے معجزانہ طور پر بچا لیا۔

ٹویٹ کے فوری بعد سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان برپا ہوگیا اور صارفین نے خوب دلچسپ تبصرے کیے۔