ہوم   > Latest

موٹاپے کے شکار نور حسن کے انتقال پر آرمی چیف کا اظہار افسوس

4 months ago

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے موٹاپے کے شکار نور حسن کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، کہتے ہیں کہ انسان کوشش کرسکتا ہے، باقی اللہ کی رضا ہے۔

موٹاپے کے شکار صادق آباد سے تعلق رکھنے والے نور حسن نے کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے علاج کرانے کی اپیل کی تھی، جس پر سربراہ پاک فوج کی ہدایت پر نور کو خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاہور کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

نور الحسن کا انتقال اسپتال میں دوران علاج ہوا، 2 ہفتے قبل ان کی ایک کامیاب سرجری کی گئی تھی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نور حسن کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت کرے، کوئی کوشش ہی کرسکتا ہے باقی اللہ کی رضا ہے، اللہ تعالی نور حسن کے درجات بلند کریں۔

مزید جانیے : موٹاپے کا شکار نور الحسن دوران علاج انتقال کرگئے

نور حسن کی موت سے متعلق اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ایک مریضہ کے انتقال پر لواحقین نے اسپتال میں توڑ پھوڑ کی، جس پر عملہ آئی سی یو سے بھاگ گیا اور اسی دوران عملے کی غیر موجودگی میں نور حسن انتقال کرگئے۔ دوسری جانب خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ نور حسن کا انتقال ہارٹ اٹیک کے باعث ہوا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں