ہوم   > Latest

بھارت سری لنکا میچ کے دوران کشمیر کے حق میں نعرے

3 months ago

پاک بھارت میچ کے بعد بھارت سری لنکا میچ کے دوران بھارتیوں کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، جب ہوا میں “مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرو” اور “مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی بند کرو” کے بینرز ہوا میں لہرانے لگے۔ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوتی دو مختلف ویڈیوز میں آپ دیکھ...




پاک بھارت میچ کے بعد بھارت سری لنکا میچ کے دوران بھارتیوں کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، جب ہوا میں "مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرو" اور "مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی بند کرو" کے بینرز ہوا میں لہرانے لگے۔



سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوتی دو مختلف ویڈیوز میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ہفتہ کے روز ہیڈنگلے لیڈز کے گراونڈ میں سری لنکا اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں پہلی اننگز کے دوران ہی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے نعرے لگنا شروع ہوگئے۔





بھارت اور سری لنکا کے میچ کے دوران فضا میں مقبوضہ کشمیر کی بھارت سے آزادی کے نعروں سے گونجنے لگی۔


 


صرف یہ ہی نہیں آزادی کے متوالوں اور بھارتی ظلم سے چور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے کرکٹ میچ کے دوران نجی طیارہ کے ذریعے بینر فضا میں آویزاں کیا گیا، جس پر بڑے بڑے حرفوں سے درج تھا کہ " انڈیا اسٹاپ جینو سائڈ اینڈ فری کشمیر "، یعنی کشمیر کی آزادی اور کشمیر میں نسل کشی روکو۔ مذکورہ طیارہ یہ بینر لیے گراونڈ کے اوپر کافی دیر تک چکر لگاتا رہا۔



سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے بھارت کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب کیا گیا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں