ہوم   > Latest

باکسرعامر خان کی جدہ آمد،نمازجمعہ ادا کی،مداحوں کیساتھ سیلفیاں

3 months ago

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے جعمہ کے روز نماز جدہ میں ادا کی، جہاں مداح انہیں اپنے درمیان پا کر حیران رہ گئے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق معروف پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان ان دنوں سعودی عرب میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے جمعہ کے روز نماز جدہ کی مقامی مسجد میں ادا کی۔ اس موقع پر ان کے مداح انہیں اپنے درمیان دیکھ کر حیران رہ گئے۔

نماز جمعہ کے بعد پاکستانی اور بھارتی مسلمان مداحوں نے انہیں گھیر لیا اور خوب سیلفیاں بھی بنوائیں۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں عامر خان کے پرستار ان سے ہاتھ ملانے اورتصاویر بنانے کیلئے ان کی جانب لپکتے رہے۔

 

واضح رہے کہ نامور باکسر 12 جولائی کو جدہ میں آسٹریلین حریف بلی ڈب کا سامنا کریں گے۔ جمعہ 12 جولائی کو ہونے والی فائٹ کیلئے کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی کا انتخاب کیا گیا ہے، جہاں شام سات بجے مقابلہ شروع ہوگا۔

 

قبل ازیں جدہ آمد پر عامر خان کو شادی کی ایک خاص تقریب میں بطور مہمان خصوصی بھی مدعو کیا گیا۔

جدہ میں میڈیا سے گفت گو میں عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ سعودی عرب میں نوجوانوں کو باکسنگ کی تربیت دینگے، جس کیلئے آٹھ مقامات پر تربیت کا پروگرام تشکیل دیا گیا ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں