ہوم   > سوشل میڈیا میں

پاکستان کی جیت کے بعد شعیب اور ثانیہ مرزا وینا ملک کے نشانے پر

4 months ago

آئی سی سی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کیخلاف پاکستان کی فتح کے بعد اداکارہ وینا ملک نے حالیہ دنوں میں کارکردگی نہ دکھانے پر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کو نام لیے بغیر تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

چند روز قبل روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے میچ کے بعد شیشہ کیفے میں بنائی جانے والی ایک ویڈیو سامنے آنے پر خاصی لے دے ہوئی تھی جس میں شعیب اور ثانیہ دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ موجود ہیں۔ وینا کی جانب سے  مشورہ دیا گیا تھا کہ بچے کو وہاں لے جانا مضر صحت ہے جس پر ثانیہ نے وینا کو ان کے ماضی کے حوالے سے طنز کا نشانہ بنایا تھا۔

مزید پڑھیے: وینا ملک کی ٹویٹس پر ثانیہ مرزا کا نامناسب جواب

بھارت سے ہار اور شدید تنقید کا سامنا کرنے کے بعد گزشتہ روز جنوبی افریقہ کے خلاف اسکواڈ میں شعیب ملک کو ڈراپ کر کے حارث سہیل کو شامل کیا گیا جنہوں نے اپنا انتخاب درست ثابت کرتے ہوئے 59 گیندوں پر 89 رنز بنائے جس میں 3 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔

 

وینا ملک نے پاکستان کی فتح کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا سہارا لیتے ہوئے ثانیہ کے ساتھ ساتھ شعیب ملک کو بھی نشانے پر رکھ لیا۔ اداکارہ نے نام لیے بغیر ٹویٹ کی کہ ’’ آج سے بھائی اور بھابھی دل کھول کے شیشہ بار جائیں اور پیزے برگرز کھائیں، ساتھ ہی تڑکا بھی لگایا کہ سنو ہمیں تم سے پیار ہے‘‘۔

سوشل میڈیا صارفین کی یادداشت اتنی بھی کمزور نہیں کہ سمجھ نہ  پاتے کہ آخر کس کی بات کی جا رہی ہے۔  اسی لیے فورا سے تبصروں میں بوجھ ڈالا ، کسی نے وینا کی بات سے اتفاق کیا تو کسی نے الٹا انہیں ہی مشورہ دے ڈالا کہ رات گئی بات گئی۔

ایک اور ٹویٹ میں وینا ملک نے گزشتہ سے پیوستہ کے مصداق لکھا کہ ’’ بھائی اور بھابھی آجکل فارغ ہیں تو دونوں نے مل کر ایک عدد شیشہ بار کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، لوکیشنز کل سے دیکھیں گے۔

 

وینا کے ٹویٹس میں املا کی غلطیاں تھیں، اس لیے سوشل میڈیا صارفین نے انہیں مشورہ دیا کہ پہلے وہ ٹھیک کرلیں۔

 

 

اس کے علاوہ کئی ایک نے تو لوکیشن بھی بتا دی کہ شعیب اور ثانیہ کہاں سے بزنس اسٹارٹ کریں گے۔ وینا ملک کو اس ٹویٹ کے حوالے سے طنز کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں