ہوم   > سوشل میڈیا میں

سوشل میڈیا پر مہوش حیات کے آئٹم سانگ ’گینگسٹرگڑیا‘پر کڑی تنقید

6 months ago

مہوش حیات کافلم ’باجی‘ کے لیے فلمایا گیا نیا آئٹم سانگ ’گینگسٹرگڑیا‘سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہے۔

مہوش حیات کا نیا آئٹم سانگ ’گینگسٹر گڑیا‘ مبینہ نازیبا مناظر کے باعث تنقید کی زد میں ہے اور سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ برپا ہے۔ یہ آئٹم سانگ اداکارہ میرا کی فلم ’باجی‘ کیلئے فلمایا گیا ہے جس کی ویڈیو میں مہوش حیات نے اپنے ڈانس کے جوہر دکھائے ہیں۔

فلم باجی کے اس گانے کو بھارتی گلوکارہ سنیدھی چوہان نے گایا ہے جب کہ اس کی کمپوزیشن طحہٰ ملک نے کی ہے، گانے کے بول عثمان خالد بٹ نے لکھے ہیں۔

مہوش حیات اس قبل بھی کئی فلموں میں آئٹم سانگ پر پرفارم کرچی ہیں تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس آئٹم سانگ پر خوب تنقید کی جا رہی ہے جن میں سے اکثریت نے انہیں دیا گیا تمغہ امتیاز واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ میرا کی فلم ’’باجی‘‘ رواں ماہ 28 جون کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، فلم میں اداکاہ میرا اور عثمان خالد بٹ کے علاوہ اداکار محسن عباس حیدر اور ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی، فلم کا انتظار شائقین بے صبری سے کررہے ہیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں