ہوم   > Latest

ثانیہ مرزا کی شیشہ کیفے میں ویڈیو بنانے والے پر شدید تنقید

4 months ago

شعیب ملک کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے شیشیے کیفے میں بغیر اجازت ویڈیو بنانے پر شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔ برطانیہ میں 17 سال سے کم عمر بچوں کو شیشے کیفے لے جانا قانونا جرم ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل میں بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر...




شعیب ملک کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے شیشیے کیفے میں بغیر اجازت ویڈیو بنانے پر شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔ برطانیہ میں 17 سال سے کم عمر بچوں کو شیشے کیفے لے جانا قانونا جرم ہے۔



سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل میں بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر اجازت ان کی ویڈیو بنانے انتہائی غلط ہے۔




اپنی ٹوئٹ میں ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ وہ ایک شخص کی جانب سے بغیر اجازت ان کی نجی زندگی کی پروا کیے بغیر ویڈیو بنائی گئی۔


 

ثانیہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ ڈنر کیلئے باہر گئی تھیں اور ان کا بچہ بھی ان کے ساتھ تھا۔


 

ثانیہ مرزا کو کھلاڑیوں کے ہمراہ اہم میچ سے قبل ویڈیو منظر عام پر آنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ ٹیم کی پرفارمنس پر نالاں مداحوں کا کہنا ہے کہ اہم میچ سے قبل کھلاڑیوں کو رات گئے شیشیہ پینے نہیں جانا چاہیئے تھا۔ ٹیم میجنمنٹ اس بات پر ایکش لیں۔


 

دوسری جانب برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں بچوں کو شیشیہ کیفے لے جانے کی اجازت نہیں، ایسا کرنا جرم ہے۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسے والدین کو کم سن بچوں کو شیشیہ کیفے لے جانے پر سزا بھی ہوسکتی ہے۔  کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ثانیہ مرزا ایک عوامی مقام پر موجود تھیں، کسی عوامی مقام پر ویڈیو بنانا غیر قانونی نہیں۔


 

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ثانیہ مرزا کے ساتھ ان کے شوہر شعیب ملک، امام الحق، وہاب ریاض سمیت دیگر کھلاڑی بھی نظر آ رہے ہیں۔


 









شعیب ملک کی زیرو بٹا سناٹا پرفارمنس اور پھر اس ویڈیو نے جلتی تیلی پر تیل کا کام کردیا۔ کرکٹ گراونڈ کے بعد سوشل میڈیا پر بھی شائقین پھٹ پڑے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں