ہوم   > Latest

کرس گیل پاک بھارت ٹاکرے میں کس ٹیم کا ساتھ دینگے؟

4 months ago

پاک بھارت میچ کے غير ملکي کھلاڑي بھي پرجوش ہیں۔ میچ میں اپنی پسندیدہ ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلئے ویسٹ انڈیز کے بیٹسمین کرس گیل نے خصوصي شرٹ پہن لي۔ دنیا کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلے سے قبل کرس گیل نے ايک تصوير شيئر کي ہے، جس ميں سوٹ کے ایک طرف پاکستان کے...



پاک بھارت میچ کے غير ملکي کھلاڑي بھي پرجوش ہیں۔ میچ میں اپنی پسندیدہ ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلئے ویسٹ انڈیز کے بیٹسمین کرس گیل نے خصوصي شرٹ پہن لي۔



دنیا کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلے سے قبل کرس گیل نے ايک تصوير شيئر کي ہے، جس ميں سوٹ کے ایک طرف پاکستان کے پرچم کا رنگ اور دوسری جانب بھارت کے پرچم کارنگ موجود ہے۔


 

کرس گیل کی اس تصویر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ کسی بھی ٹیم اور اس کے مداحوں کو ناراض کرنا نہیں چاہتے ہیں۔ گیل کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے کے بعد دونوں جانب سے مداحوں نے ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔


 

کرس گیل سے جب ایک مداح کی جانب سے یہ پوچھا گیا کہ آج کا میچ کون جیتے گا، تو گیل نے ہنستے ہوئے جواب دیا "ویسٹ انڈیز" جیتے گا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں