Monday, July 6, 2020  | 14 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > Latest

بھارت کے خلاف 100 فیصد پرفارم کریں گے، محمد عامر

SAMAA | - Posted: Jun 15, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jun 15, 2019 | Last Updated: 1 year ago

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ پوری دنیا سے مداحوں سے ملنے والی سپورٹ پر شکر گزار ہوں، انشااللہ بھارت کے خلاف 100 فیصد کارکردگی دکھائیں گے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے مداحوں کیلئے جوش سے بھرپور پیغام جاری کیا ہے۔

 

ٹوئٹر پر محمد عامر کا کہنا ہے کہ مداحوں کی دعائیں اور ان کا ساتھ دینا ہمارے جذبے کے لئے ایندھن کی طرح ہے جو اس کو مزید تقویت دیتا اور بڑھا دیتا ہے۔

محمد عامر کا مزید کہنا تھا کہ ہم گراؤنڈ میں اپنی 100 فیصد کارکردگی دکھائیں گے۔

 

واضح رہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں صرف 30 رنز کے بدلے 5 قیمتی وکٹیں حاصل کی تھیں۔

 

کرکٹ فائنل سے قبل دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا ٹاکر روایتی حریف پاک بھارت کے مابین کل اتوار کو مانچسٹر ہوگا۔ پاکستانی ٹیم اب تک کھیلے گئے چار میچز میں سے صرف ایک میچ میں ہی کامیاب رہی ہے، جب کہ بھارتی ٹیم اس کے مقابلے میں ابھی تک ناقابل شکست ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube