ہوم   > سوشل میڈیا میں

بالکل اندازہ نہیں تھا کہ راتوں رات مشہور ہو جاوں گا

4 months ago

کرکٹ ورلڈکپ کے میچ میں پاکستانی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف شکست کاسامنا رہا جبکہ اس میچ کے دوران لی گئی ایک تصویر جنگل میں لگی آگ کی طرح سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے اس میچ میں لی گئی اس تصویر کو سوشل میڈیا پر صارفین نے طرح طرح کی میمز بنا کر شیئر کیا، سوشل میڈیا صارفین میں یہ جاننے کا تجسس بھی سامنے آیا کہ آخر یہ تصویر ہے کس کی؟

یہ تصویر لندن سے تعلق رکھنے والے محمد اختر کی ہے جو اپنے دوستوں کے ہمراہ یہ میچ دیکھنے آئے تھے، انہوں نے سوشل میڈیا پر خود پر بننے والی میمز کے حوالے سے بتایا کہ وہ 3 گھنٹے کا سفر طے کرکے میچ دیکھنے آئے تھے تاہم ٹیم کی مایوس کن فیلڈنگ دیکھ کر وہ کافی افسردہ ہوئے جس پر انہوں نے اپنے افسوس کا اظہار کیا۔

صارم نے ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود بھی اپنے ڈھیر سارے میمز دیکھ چکے ہیں اور انہیں اس پہ کافی حیرت بھی ہے اور خوشی بھی۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں بالکل اندازہ نہیں تھا کہ ان کے تاثرات راتوں رات اتنے مشہور ہو جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ‘میرے گھر والوں کے حلقہ احباب میں سے بھی لوگ میرے حوالے سے میمز شیئر کر رہے ہیں جو وہ مجھے بھی دکھاتے ہیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں