پاک آسٹریلیا ٹاکرا، شینرا اکرم کس ٹیم کیلئے دعا کرینگی؟

June 12, 2019

معروف کرکٹر وسیم اکرم کی بیگم، پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ میں کس ٹیم کا ساتھ دینگی ؟ اس کا جواب شینرا نے نہایت دلچسپ جملے سے دیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وسیم اکرم کی اہلیہ شینرا اکرم سے جب یہ پوچھا گیا کہ آُپ پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ میں کس ٹیم کی طرف ہونگی تو انہوں نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ دونوں ٹیمیں جیتیں۔

ایک ٹوئٹ کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ پوری پاکستانی ہیں اور دونوں ٹیموں کو جیتنا چاہیے۔ نجی ٹی وی سے گفت گو میں شینرا نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ آج کا میچ بارش کی نذر ہوجائے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ وسیم اکرم کی اہلیہ شینرا کا تعلق بھی آسٹریلیا سے ہے۔

 

ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے چوتھے میچ آج آسٹریلیا کے خلاف کھیل رہی ہے، جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میچ ٹاؤنٹن میں کھیلا جا رہا ہے، جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوا۔

 

ٹاؤنٹن میں پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا میچ میں بارش کے خدشات ٹل گئے اور مکمل میچ ہونے کے امکانات روشن ہوگئے۔

 

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں 10 ویں مرتبہ مد مقابل ہو رہی ہیں، اب تک 9میچوں میں سے آسٹریلیا نے پانچ اور پاکستان نے چار میچز جیتے ہیں۔