ہوم   > Latest

اداکارہ مایا علی اور گلوکارہ گل پانڑہ ایک ساتھ کہاں دیکھی گئیں؟

3 months ago

معروف اداکارہ مایا علی اور پشتو گلوکارہ گل پانڑہ کی سوات میں کھینچی گئیں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اداکارہ مایا علی اور اردو پشتو گلوکارہ گل پانڑہ نے عید کے دن خوبصورت وادی سوات، شانگلہ اور ایبٹ آباد میں گزارے۔ دونوں کی لی گئی خوبصورت تصاویر آفیشل اکاونٹ سے انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ہیں، جسے مداحوں نے پسند کیا ہے۔

تصاویر میں دونوں شخصیات نہایت خوش اور قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوتی نظر آ رہی ہیں۔ واضح رہے کہ پاک فوج کی کوشش کے بعد وادی سوات میں جہاں امن واپس آیا ہے، وہیں وادی میں سیاحت کی رونقیں بھی لوٹ آئی ہیں۔

ہر سال پورے ملک سے لوگوں کی بڑی تعداد اس موسم میں وادی سوات کا رخ کرتی ہے۔ اس سال پہلی بار خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے مانسہرہ ڈسٹرکٹ میں سیاحوں کی حفاظت کیلئے خصوصی پولیس فورس بھی تشکیل دی گئی ہے۔

ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی ایک بڑی تعداد خیبر پختونخوا کے علاقوں ناران، کاغان، شوگران، جھیل سیف الملوک کے دلفریب نظاروں کو اپنی یادوں اور کیمرے میں محفوظ کرنے ہر موسم میں یہاں آتے ڈیرے ڈالتے ہیں۔

مختلف موسموں میں ان علاقوں کا حسن بھی الگ ہوتا ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں