ہوم   > Latest

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کا لٹل آئرن مین

3 months ago

قومی کرکٹرشعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان مرزا ملک ابھی 11 ماہ کے بھی نہیں ہوئے لیکن مقبولیت میں اپنے والدین سے کم نہیں، ثانیہ یا شعیب کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی کسی بھی تصویر کو ڈھیروں ڈھیر لائکس اور کمنٹس ملتے ہیں۔

ثانیہ نے انسٹاگرام پر اذہان کی اپنے ساتھ کھینچی گئی تازہ تصویر شیئر کی ہے جس میں ننھا مرزا ملک آئرن مین کا روپ دھارے کھڑا ہے۔

ثانیہ نے کیپشن میں لکھا کہ ’’میرا چھوٹا آئرن مین آج اپنی زندگی کی پہلی سالگرہ پارٹی میں شریک ہے‘‘۔

ماں بیٹے کی کیوٹ سی تصویر تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

بھارتی کوریوگرافر فرح خان جو ثانیہ کی گہری دوست بھی ہیں، اس تصویر پر دلچسپ تبصرہ کیا۔ فرح کی نظر اذہان کی ٹانگ سے بندھے کالے دھاگے پر پڑی اور انہوں نے کمنٹ کیا کہ ’’ مجھے یہ پسند آیا کہ آئرن مین نے نظر سے بچنے کیلئے اپنی ایڑی سے کالا دھاگا باندھ رکھا ہے‘‘۔

ثانیہ اور شعیب کے بیٹے کی پیدائش 30 اکتوبرکوبھارتی شہرحیدرآباد کے رینبو اسپتال میں ہوئی تھی۔ دونوں نے اپنے بیٹے کا نام اذہان مرزا ملک رکھا ہے جس کے معنی ہیں ”خدا کا تحفہ”۔

دونوں کی شادی سال 2010 میں ہوئی تھی۔

 

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں