دس ماہ کی ننھی بچی کی شیر کو گلے لگانے کی کوشش،ویڈیو وائرل

May 22, 2019

چڑیا گھر کی سیر کو آئی دس ماہ کی اسکارلٹ کو بالکل اندازہ نہیں ہوا کہ وہ جس کو گلے لگانا چاہتی ہے، وہ کس قدر خطرناک جانور ہے۔

امریکی شہر سین ڈیگو کے چڑیا گھر میں ننھی دس ماہ کی اسکارلٹ پہاڑی شیر کے حصے کی جانب آئی تو شیر تو دیکھ کر اس شیشے سے پیار کرنے لگی۔ شیر نے جب ننھی سی بچی کو دیکھا تو وہ بھی شیشے کے پاس چلا آیا۔

شیر بچی کو دیکھ کر اپنے نوکیلے پنجوں سے بچی کو پکڑنے کی کوشش کرتا رہا، تاہم بچی شیشیہ درمیان میں ہونے سے بچی رہی۔ بچی نے شیر کو اتنے قریب پا کر کسی بھی خوف یا ڈر کا اظہار نہیں کیا اور نہ روئی۔

عقب میں موجود بچی کے گھر والے یہ منظر دیکھ کر لطف اندوز ہوتے رہے اور بچی سے اس بارے میں گفت گو کرنے لگے، جب کہ اس دوران ان خوبصورت اور دلچسپ لمحات کو کیمرے کی آنکھ سے بھی قید کرلیا گیا۔