ویڈیو: لندن کے ٹریفلگر اسکوائر پر اذان کی گونج

May 16, 2019

دنیا بھر میں بسنے والے مسلمان ماہ رمضان کی بابرکت ساعتوں سے زیادہ سے زیادہ فیضیاب ہونے کی کوشش کرتے ہیں ، لیکن صرف مسلمان ہی نہیں، غیر مسلم بھی ان کے مذہبی عقائد کا پورا احترام کرتے ہیں۔

اس بات کی تازہ مثال لندن کے معروف ٹریفلگر اسکوائر پر اذان مغرب ہے۔ نہ صرف مسلم کمیونٹی بلکہ بڑی تعداد میں غیر مسلم بھی کھڑے ہو کر احتراما خاموشی کے ساتھ پوری اذان سن رہے ہیں۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔