بچے کی خوبصورت آواز میں کلام سوشل میڈیا پر چھا گیا

May 14, 2019

سوشل میڈیا پر ان دنوں اس کم سن بچے کی آواز کے چرچے ہیں، جس نے اپنی خوبصورت سر بھری مدھم آواز میں سننے والوں کے دل جیت لیے، تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ اس بچے کا تعلق پاکستان کے کس علاقے یا شہر سے ہے اور اس کا کیا نام ہے۔

اگر آُپ اس بچے سے متعلق کوئی معلومات رکھتے ہیں تو اس ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں مدد کریں۔ ویڈیو میں " رب جانے تے حُسین جانے! " کا ایک خوبصورت انداز سنیں، جو یہ بچہ شاید اپنے اسکول کے ہی کسی کلاس میں فارغ وقت میں بیٹھ کر دوستوں کے ہمراہ کلام پڑھ رہا ہے۔