کرکٹرز کا ماؤں کے عالمی دن پر خصوصی پیغام

May 12, 2019

ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر قومی کرکٹرز نے بھی خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وہاب ریاض، عمراکمل، وقاریونس اور حسن علی نے ٹوئٹر پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔

وہاب ریاض نے ٹوئٹر پرلکھا کہ مدرز ڈے مبارک ہوں ماں، میں جانتا ہوں جو کچھ آپ نے کیا ہے اسے سراہنے کیلئے ایک دن کافی نہیں۔

فاسٹ بولر حسن علی نے لکھا کہ میری ماں میرا مضبوط سہارا ہیں جو ہرموقع پر مجھے سپورٹ کرتی ہیں۔

سابق کپتان وقاریونس نے لکھا کہ ایک شخص جو مفت میں بہت سارے کام کرتا ہے وہ ماں ہے، تمام ماؤں کو مدرز ڈے مبارک ہو۔

عمراکمل نے بھی اپنی مرحوم والدہ کیساتھ  تصویر شیئر کی اور انھیں یاد کیا۔