ہوم   > Latest

نجم سیٹھی کی اہلیہ اور بیٹی نے طنزیہ ڈراموں کی ویب سیریز بناڈالی

SAMAA | - Posted: May 9, 2019 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: May 9, 2019 | Last Updated: 10 months ago

نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن اور صاحبزادی میرا نے یوٹیوب پر ویب ڈرامہ سیریز کا آغاز کردیا۔ 

طنزیہ ڈراموں پر مشتمل ویب سریز میں دونوں نے انگریزی اور پنجابی کا تڑکا لگایا ہے جو ناظرین کو قہقہوں پر مجبور کردیگا۔

سینئر صحافی نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن اوکاڑہ میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی-184 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں کھڑی ہوئی تھیں اور ان کا مقابلہ تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں سے تھا۔

جگنو محسن نے الیکشن میں 62ہزار 506 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے نمبر پر بھی آزاد امیدوار سید رضا علی گیلانی رہے، جنہوں نے 41 ہزار 68 ووٹ لئے۔

میرا سیٹھی کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں، سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور پنجاب اسمبلی میں آزاد حیثیت سے منتخب ہونیوالی جگنو محسن کی یہ باصلاحیت بیٹی اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ فکشن رائٹر بھی ہیں۔

میرا سیٹھی ’سات دن محبت ان‘ سے فلمی دنیا میں بھی قدم رکھ چکی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube