ہوم   > Latest

ڈانس اور ٹک ٹاک ویڈیوز، جامع مسجد دہلی میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی

6 months ago

دہلی کی جامع مسجد میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی لگادی گئی، یہ فیصلہ کچھ لوگوں کی جانب سے مسجد میں ڈانس کرنے اور ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جامع مسجد دہلی میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے تنازع نے شدت اختیار کرلی، انتظامیہ نے سیاحوں کے مسجد میں داخلے پر پابندی لگادی۔

جامع مسجد دہلی کے اندر غیر ملکی خواتین سیاح لڑکیوں کی ڈانس کرتے جبکہ نوجوانوں کی ہلہ گلہ کرتے ہوئے فلمی گانوں کے ساتھ ویڈیوز منظر عام پر آئی تھیں، جس پر مسجد کی کمیٹی کے اراکین نے شدید ناراضی کا اظہار کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر معاملہ گرم ہوا تو جامع مسجد دہلی کی انتظامیہ سیاحوں کے مسجد میں داخلے پر پابندی لگانے پر مجبور ہوگئی، اب مسجد میں صرف نمازیوں کو داخلے کی اجازت ہے۔

 

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں