جاپان میں سوشل میڈیا کے ذریعہ شادی کے رحجانات میں اضافہ

April 18, 2019

جاپان میں سوشل میڈیا کے ذریعہ شادی کے رحجانات میں اضافہ ہورہا ہے جہاں زندگی انتہائی مصروف ہونے اور معاشرتی مسابقت کے باعث لوگ شادی کے روایتی انداز کی بجائے آن لائن اور ہائی ٹیک بندھن کے آپشن کو ترجیح دے رہے ہیں۔

اس سلسلہ میں شادی کے خواہش مند جوڑے اپنے متعلق کوائف کا آن لائن اندراج کراتے ہیں اور اپنی پسند کا جیون ساتھی منتخب کرتے ہیں آن لائن شادی کے لئے 10 بڑی کمپنیؤں نے بھی اپنی خدمات پیش کی ہیں۔

نوجوانوں کی بڑی تعداد نے اس سہولت کی تعریف کی ہے اور کہا ہے وقت کی قلت کے باعث اب نئی زندگی کا سفر آسان ہو گیا ہے ۔

مغربی ٹوکیو میں ایک 30 سالہ شخص نے جاپان کی ہائی ٹیک کمپنی یوریکا کی معاونت سے پیرس میں 33سالہ خاتون سیاکا، جو یونیورسٹی کی فیلو ہیں ،کے ساتھ شادی کی جن کا کہنا ہے کہ ہم کامیاب زندگی گزار رہے ہیں۔

سیاکا نے کہا ہے کہ میرے والدین بھی اس شادی پر خوش ہیں جو جدید دور میں ارینج میرج کی طرح ہم آہنگ ہے۔